Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

امریکا ایران جوہری مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

ہمیں اپنی صلاحیتوں پر تو یقین ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
شائع 15 اپريل 2025 08:31pm

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران جوہری مذاکرات سے متعلق کوئی نتیجہ نکل بھی سکتا ہے اور نہیں بھی نکل سکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ایران جوہری مذاکرات سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ہم نہ ہی بہت زیادہ پرامید اور نہ ہی بہت زیادہ ناامید ہیں۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ یہ تو ہے کہ ہمیں دوسری جانب سے شکوک وشبہات ہیں۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں یہ کون ہیں، اس لیے ان پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر تو یقین ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

اسرائیل امریکہ کے بغیر یہ جنگیں کبھی اکیلا نہیں لڑ سکتا، امریکی معاشی ماہر

قانون سازوں سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ بدترین دشمن کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بلآخر بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ایران کے مستقبل سے جوڑنے سے گریز کیا جائے۔

مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ بلآخر معاہدہ ایسا عمل تھا جسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس پر پہلے مرحلے میں بہتر عمل درآمد کیا گیا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے گا، تاہم ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

Donald Trump

Iran

Ayatollah Ali Khamenei

US Iran Nuclear Talks