پروگرامرز کی چاندی ہوگئی، بہترین کوڈنگ صلاحیتوں کا حامل ’جی پی ٹی 4.1‘ لانچ
اوپن اے آئی کا نیا سنگِ میل، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور انقلابی قدم، اوپن اے آئینے اپنی نئی نسل کے فلیگ شپ ماڈلز 4.1 جی پی ٹی سیریز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین ماڈلز شامل ہیں، 4.1 جی پی ٹی مِنی ،4.1 جی پی ٹی نینو ، 4.1 جی پی ٹی۔ یہ ماڈلز خاص طور پر جدید کوڈنگ کی پیچیدہ صلاحیتوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
اوپن اے آئی نے اپنے بلاگ میں بتایا، ’نئے ماڈلز ایک ملین ٹوکنز کے کانٹیکسٹ ونڈو کو سپورٹ کرتے ہیں اور طویل مواد کو بہتر انداز میں سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا نالج کٹ آف جون 2024 ہے، جو انہیں تازہ ترین معلومات کے ساتھ مزید مؤثر بناتا ہے۔‘
عالمی مقابلہ میں آگے بڑھنے کی کوشش
4.1 جی پی ٹی کی لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گوگل، Anthropic اور چینی کمپنی ’ڈیپ سیک‘ جیسی بڑی کمپنیاں بھی جدید کوڈنگ ماڈلز پر کام کر رہی ہیں۔
گوگل کا جیمنائی 2.5 پرو اور انتھروپک کا کلاؤڈ 3.7 سونیٹ بھی ایک ملین ٹوکنز کی سپورٹ کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، مگر اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ جی پی ٹی 4.1 کو ان سب پر فوقیت حاصل ہے۔
چیٹ جی پی ٹی میں واٹر مارک کا نفاذ، اے آئی کی تخلیق کردہ تصاویر پر واٹر مارک کا فیصلہ
جی پی ٹی 4o پر سبقت
اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی 4.1 نہ صرف جی پی ٹی 4o سے بہتر ہے بلکہ یہ کوڈنگ ٹاسکس کو خودکار طریقے سے حل کرنے، فرنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ، مختلف فارمیٹس پر عمل درآمد، کم غیر ضروری ایڈیٹس کرنے اور ٹولز کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔
’جی پی ٹی 4.5 پری ویو‘ کی رخصتی
جی پی ٹی 4.1 کے آنے کے بعد اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جی پی ٹی 4.5 پری ویو کو 14 جولائی 2025 کو ریٹائر کر دے گا، تاکہ ڈیولپرز کو منتقلی کا مکمل وقت دیا جا سکے۔ جی پی ٹی 4.5 ایک ریسرچ ماڈل کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، جس نے مفید فیڈبیک دیا۔
قیمتیں اور کارکردگی، سب سے سستا اور تیز ترین ماڈل
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 4.1 سیریز کو نہ صرف بہتر بنایا ہے بلکہ قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی ہے۔
جی پی ٹی 4.1، $2 فی ملین ان پٹ ٹوکنز، $8 فی ملین آؤٹ پٹ ٹوکنز
جی پی ٹی4.1 منی، $0.40 (ان پٹ)، $1.60 (آؤٹ پٹ)
جی پی ٹی 4.1 نینو، صرف $0.10 (ان پٹ)، $0.40 (آؤٹ پٹ)، سب سے سستا اور تیز ترین ماڈل
کونسی ملازمتیں آئندہ 20 سالوں میں مکمل ختم ہونے والی ہیں؟ اے آئی ماہرین نے انکشاف کردیا
اس کے علاوہ، ایسے سوالات کے لیے جو ایک جیسے کانٹیکسٹ کو بار بار استعمال کرتے ہیں، اوپن اے آئی نے پرومپٹ کیشنگ ڈسکاؤنٹ کو 50٪ سے بڑھا کر 75٪ کر دیا ہے۔ لمبے کانٹیکسٹ پر اب کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے، صرف ٹوکن کی قیمت لاگو ہو گی۔
جی پی ٹی 4.1 سیریز اوپن اے آئی کی ایک شاندار پیشرفت ہے جو اے آئی کی دنیا میں نیا معیار قائم کر سکتی ہے۔ بہتر کارکردگی، کم قیمت، اور جدید کوڈنگ صلاحیتوں کے ساتھ، یہ ماڈلز نہ صرف ڈیولپرز کے لیے مفید ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے اگلے دور کی راہ بھی ہموار کرتے ہیں۔