Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے خصوصی وابستگی کا واضح ثبوت ہے
شائع 11 اپريل 2025 04:08pm

پاکستانی عازمین حج کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خصوصی درخواست پر 2025ء کے لیے حج کوٹہ میں 10 ہزار اضافی عازمین کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ کر کے ان پاکستانی شہریوں کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی درخواست کی تھی جو مقررہ آخری تاریخ کے بعد رجسٹریشن نہ کرا سکے تھے۔ سعودی حکام نے اس جذبے کو سراہتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی درخواست قبول کی، بلکہ حج کوٹہ میں توسیع کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی۔

یہ اقدام دونوں برادراسلامی ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے خصوصی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

اس فیصلے کے تحت اب مزید 10 ہزار مزید پاکستانی خوش نصیب 2025ء میں حج کی عظیم سعادت حاصل کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جلد ان اضافی نشستوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔

Saudia Arabia

hajj pilgrims

hajj 2025