Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

راولپنڈی میں احتجاج؛ پی ٹی آئی کے حراست میں لیے گئے رہنما اور خواتین رہا

صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور شفقت اعوان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2025 07:09pm

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا، گورکھ پور ناکے کے قریب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین گرفتارکیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور شفقت اعوان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس تحویل میں لی گئی خواتین نجی شادی ہال پہنچ گئی، تمام خواتین پولیس وین سے اتر کا شادی ہال کے لان میں بیٹھ گئیں۔ پولیس افسران بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کےساتھ موجود ہیں، شادی ہال کامرکزی گیٹ بند کر دیا گیا، عام افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔

اس سے قبل احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ، شفقت اعوان کو جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ عمران خان کی تینوں بہنوں کو بھی گاڑی میں بٹھایا گیا۔

تحویل میں لیے گئے رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ عاطف خان سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پہلے طیبہ راجہ کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گورکھ پور ناکے پر 2 قیدی وین پہنچائی گئی

بیرسٹر گوہر کا بیان

چیئرمین پی ٹی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان کی بہنوں کی عدالتی حکم پرملاقات کروانا چائیے تھا، ہمیں ابھی تک گرفتاری کا نہیں بتایا گیا۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ جیسے بشری بی بی کی فیملی کی ملاقات کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی بھی ملاقات کروانا چائیے۔

اس سے قبل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔

علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے پر روک دیا گیا

دوسری جانب آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے تاہم علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے گورک پور کے مقام پر روک دیا گیا، اڈیلہ جیل کے دونوں اطراف راولپنڈی پولیس کے ناکے ہیں۔

rawalpindi

imran khan

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail