Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام: رؤف حسن اور شبلی فراز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

دونوں رہنماؤں سے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزامات میں تفتیش جاری
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2025 05:56pm

سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں دوبارہ طلب کیا گیا تھا، جس پر رؤف حسن اور شبلی فراز جے آئی ٹی کے سامنے آج پیش ہو گئے۔

ان کے علاوہ جے آئی ٹی نے عالیہ حمزہ، ارسلان خالد کو بھی آج گیارہ بجے طلب کررکھا تھا۔

منفی پروپیگنڈا کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے سینیٹر شبلی فراز سے ساڑھے چار گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔

تفتیش کے دوران جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاوئنٹس کون چلاتا ہے؟ بیرون ملک سے چلنے والے اکاوئنٹس پارٹی اکاوئنٹس ہیں یا پرائیوٹ؟ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاوئنٹس کو ریاست مخالف بیانیہ، مواد کون فراہم کرتا ہے؟

پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، شبلی فراز

دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا آپ ان اکاوئنٹس سے چلنے والے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کرتے ہیں؟ آئی جی کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے آپ سے کیا سوالات کیے؟

سینیٹر شبلی فراز نے جے آئی ٹی سے ساڑھے 4 گھنٹے سے زائد وقت گزارنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے۔ جے آئی ٹی ایف آئی اے افسران سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ہے۔

shibli faraz

social media

pti leaders

Rauf Hassan

senator shibli faraz

PTI Social Media Team

social media accounts

pti social media accounts