Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

ٹرمپ کی 50 فیصد زائد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر چین کا سخت رد عمل سامنے آگیا

ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا، چینی ترجمان
شائع 08 اپريل 2025 01:27pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد سے زائد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دینے کے بعد چین کا رد عمل سامنے آگیا۔

ترجمان چینی وزارتِ تجارت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخری حد تک لڑے گا، چین کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔

چینی ترجمان نے کہا ہے امریکا کی طرف سے عائد کردہ ٹیرف بلاجواز ہیں، جنہیں چین سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے امریکی رویے کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسے کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

واضح سے اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین سمیت ان ممالک پر مزید ٹیرف لگائیں گے جو ہم پر ٹیرف لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک ٹیرف پر مذاکرات کیلئے ہمارے پاس آئیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ کی ہے اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف اضافی ٹیرف لگائے گا اسے فوری طور پر سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی

دوسری جانب اوول آفس میں امریکی صدر ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں۔ امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کب رکے گی، کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یمن پر امریکی فضائی حملے،خاتون سمیت 8 افراد شہید، 25 زخمی

ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا صدر ٹرمپ سےغزہ میں یرغمالیوں سے متعلق بات کی ہے، ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ کو محصولات پر نظرثانی کی اپیل بھی کی ہے۔

china

Gaza

Benjamin Netanyahu

President Donald Trump

US tariffs

chinese tariff