Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

عید پر زائد چھٹیاں کیوں کی؟ لاہور میں دکاندار نے تشدد سے ملازم کی جان لے لی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2025 12:07am

عید کی چھٹیوں پر نہ آنے کی سزا موت بن گئی، لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار کے مبینہ تشدد سے 18 سالہ ملازم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مناواں تیج گڑھ کا رہائشی محنت کش اٹھارہ سالہ عبداللہ شیرفروش کی دکان پرآٹھ سال سے کام کر رہا تھا، عبداللہ عید کی چھٹیوں کے بعد ہفتے کے روز دکان پر تاخیر سے گیا جس پر دکان مالک کے دو بیٹوں اصغر اور حسین نے تاخیر سے آنے پر پہلے برا بھلا کہا پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی، عبداللہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مقتول عبداللہ کے والد شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق دکان مالک کے بیٹے اصغر نے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، عبداللہ 9 سال سے دکان پر کام کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہے تفتتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے مقتول کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

مقتول کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر ہر آنکھ آشکبار تھی، مقتول کی والدہ اورعزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مقتول عبداللہ چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، مقتول کا والد اور بھائی محنت مزدوری کرتے ہیں۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

lahore

lahore police

Eid ul Fitr

eid ul fitr 2025

shopkeeper torture worker