Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

جہلم میں انکوائری کیلئے جانے والے 2 گروپس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

دونوں پارٹیز بسلسلہ انکوائری تھانے جا رہے تھے کے راستے میں دونوں کا آمنا سامنا ہوگیا، ذرائع
شائع 04 اپريل 2025 01:29pm

پنجاب کے ضلع جہلم میں انکوائری کے لیے جانے والے 2 گروپ آمنے سامنے آگئے، ایک گروپ کی جانب کی گئی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک کو شدیدز خمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطبق ڈھنگوال اڈے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیز بسلسلہ انکوائری تھانے جا رہے تھے کے راستے میں دونوں کا آمنا سامنا ہوگیا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی جبکہ قتل اور زخمی ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔

کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو جہلم اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق سگھرپور اور شاکر پور سے ہے۔

firing

punjab

Crime

2 dead