Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

پشاور؛ ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گاڑی برآمد

گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل
شائع 02 اپريل 2025 08:19pm

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملزم عالم زیب زریاب کالونی پشاور اور فضل حلیم کا تعلق افغانستان سے ہے۔

صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 پستول اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پشاور میں مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ، سابق ناظم جاں بحق

یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں ابابیل اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پشاور میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی

دوسری جانب پشاور میں چمکنی کی حدود کالوخیل میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

firing

KPK

peshawar

firing incident

injured