عید پر ٹک ٹاک بنانے کے جنون میں نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی
عید پر ٹک ٹاک بنانے کے جنون میں نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ پنجاب کے علاقے لالیاں میں دریائے چناب پل پر موجود ریلوے ٹریک پر نوجوانوں کا ہجوم پہنچ گیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے لالیاں میں عید پر ٹک ٹاک بنانے کے لئے نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ دریائے چناب پل کے ریلوے ٹریک پر نوجوانوں کا ہجوم پہنچ گیا۔ ٹرین ڈرائیورعوام کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے ہارن بجاتا رہا۔
گجرات میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
دریائے چناب کے پل پر ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک بناتے نوجوانوں کے جھرمٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ہارن بجاتی ٹرین کے سامنے کھڑے ٹک ٹاک بناتے نوجوان جیسے موت کے منتظر ہوں۔
گجرات: اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان شہید، کانسٹیبل زخمی
شہریوں کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کے پل کے درمیان چلتی ٹرین کے سامنے ٹک ٹاک بنانا کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا یہ جھرمٹ عید کی خوشیاں منانے دریائے چناب پر جمع ہو جاتا ہے۔ ریلوے پل پر عید اور دیگر ایام میں سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔