Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قوم کو عید کی مبارکباد، شائقین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

قومی کھلاڑی آج نیوزی لینڈ میں عید منا رہے ہیں، عید الفطر کی نماز ہملٹن میں ادا کی
شائع 01 اپريل 2025 09:08am

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج نیوزی لینڈ میں عید منا رہے ہیں، کھلاڑیوں نے عید الفطر کی نماز ہملٹن میں ادا کی، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

کرکٹرز نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں، خود بھی عید منائیں اور دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آج دوپہر 2 بجے شام 5 بجے تک سیڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

میزبان نیوزی لینڈ کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Eid ul Fitr

odi series

odi cricket

Pakistan vs New Zealand

hamilton

eid ul fitr 2025

pakistani players celebrate eid ul fitr