فیصل آباد: دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آگیا
فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث تیسرے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے تینوں ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل کروا کے جیل منتقل کردیا۔
فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقہ 62 ج ب چنن موٹروے کے قریب 4 روز قبل دوران ڈکیتی خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث تیسرے ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کرکے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا۔
اس سے قبل تھانہ ساندل بار پولیس نے واقعے کے دو ملزمان علی شیر اور فیصل کو گرفتار کیا تھا، دونوں ملزمان عدالت کے حکم پر شناخت پریڈ کیلئے پہلے ہی جیل میں ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب عثمان انور نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
واضح رہے کہ تھانہ ساندل بارکے علاقے چنن کے کا رہائشی عدنان اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہا تھا، جب وہ موٹروے پل کے قریب پہنچے تو 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا، ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد ان کو گنے کے کھیت میں لے گئے، جہاں پر ڈاکوؤں نے شوہر کو درخت کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
فیصل آباد: دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان جیل منتقل
واقعہ کے بعد زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے شوہر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا۔ جس میں شوہر نے ایک ملزم علی شیر کو نامزد کیا تھا۔
Comments are closed on this story.