Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

صادق آباد میں درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کے سوٹ جل کر خاکستر

درزی کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو حکام
شائع 30 مارچ 2025 09:23am

پنجاب کے شہر صادق آباد میں درزی کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے نئے سوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ لگی دیکھ کر دکان مالک دھاڑیں مار کر رونے لگا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی۔

صادق آباد میں سجاول روڈ پر لکڑمنڈی چوک کے قریب درزی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی: کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی بے قابو آگ کو نہ بجھنے دینے کا فیصلہ

درزی کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے نئے سوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ دکان کو آگ لگی دیکھ کر دکان مالک دھاڑیں مارکر روتا رہا۔

گلیات کے جنگل میں آتشزدگی سے مکانات سمیت ہزاروں درخت خاکستر

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی جدوجہد کے بعد دکان پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

کراچی میں آگ نے درجنوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، کروڑوں کا سامان خاکستر

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ درزی کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

fire

punjab

Sadiqabad

Rahim Yar Kahn

huge fire