سندھ میں عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کردیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ نے سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سےعیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نےعیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔
مرادعلی شاہ کی طرف سے دی گئی معافی سے 820 قیدیوں کو فائدہ ہوگا، معافی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے قیدیوں پر بھی معافی کی رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔
CM Sindh
Murad Ali Shah
sindh
Eid ul Fitr
Prisoners Released
eid ul fitr 2025
مقبول ترین