Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

سر درد سے نجات کے لئے آغا عباس نے گلاب کے پھولوں کا نسخہ بتادیا

ان سادہ مگر اثر انگیز طریقوں کو اپنا کر روزے کے دوران ہونے والے سر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے
Easy Spiritual Remedy for Headache During Fasting - Agha Abbas - Ramadan Transmission

رمضان المبارک میں روزے کے دوران اکثر لوگوں کو سر درد کی شکایت ہوتی ہے، خاص طور پر روزہ کھولنے سے پہلے یا دن کے درمیان۔ اس حوالے سے معروف ماہرِ طب، آغا عباس، نے ایک نہایت مؤثر اور آزمودہ نسخہ بتایا جونہایت مجرب ہے۔

آغا صاحب کے مطابق، جب آپ نماز پڑھ چکیں تو دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو اس طرح آپس میں ملا لیں جیسے چاول کھانے کے دوران انگلیاں ملائی جاتی ہیں، اور پھر ان انگلیوں کو اپنی آنکھوں پر رکھ کر طاق اعداد میں درود شریف پڑھیں۔ یعنی تین یا سات مرتبہ درود پاک کا ورد کریں، اس کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں اور آخر میں دوبارہ درود شریف پڑھ لیں۔

بیماریاں آپ کو ٹاٹا بائے بائے کہنے پر مجبور، ایسا خاص نسخہ

اس کے علاوہ سونے سے پہلے روغنِ بنفشہ اپنی بھنوؤں پر لگائیں اور ان پر شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے ہلکے پریشر کے ساتھ مساج کریں۔ اس کے ساتھ ہی گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں، صرف درد پڑھنا ہے اور سیدھا لیٹ کر کچھ دیر سکون حاصل کریں، پھر دائیں کروٹ پر لیٹ جائیں، تو یہ روحانی اور طبی نسخہ سر درد کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہر طب نبویﷺ آغاعباس نے میتھی دانے کی اہمیت بتادی، بے شمار بیماریوں کاعلاج

آغا عباس نے ایک اور نہایت آسان مگر مؤثر طریقہ بھی تجویز کیا، جو ان افراد کے لیے ہے جو زیادہ اذکار یا اعمال نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق، اگر کوئی چاہتا ہے کہ اسے سر درد میں فوری آرام ملے تو اسے گلاب کی خوشبو سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہمارے آقا ﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی میری خوشبو کو پانا چاہے تو وہ گلاب کو سونگھے۔ اس سنتِ نبوی پر عمل کرتے ہوئے، تکیے پر گلاب کی تازہ پتیاں پھیلا کر سو جانا بےحد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ گلاب کی نرم اور خوشگوار مہک نہ صرف ذہن کو سکون فراہم کرتی ہے بلکہ سر درد کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس سادہ مگر اثر انگیز طریقے کو اپنا کر روزے کے دوران ہونے والے سر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

Health Care

Headache

Ramadan 2025

Ramadan Health

Ramadan Transmission

Agha Abbas

Drood o Salam