Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
شائع 27 مارچ 2025 02:18pm

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختوںخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختوںخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ، جبکہ مرکز افغانستان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.2 ریکارڈ، زلزلےکا مرکزافغانستان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلےکی گہرائی 198 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، سوات ،صوابی اورنوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،اس کے علاوہ دیر، ایردیر، چترال ،شانگلہ ،رستم، تخت بھائی،بٹ خیلہ،اٹک، کامرہ، حضرو،مالاکنڈ، خیبر،بونیر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، نتھیا گلی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے جبکہ گہرائی 198کلومیٹر تھی۔

اسلام آباد

KPK

Swat

Earthquakes