سندھ ہائیکورٹ نے ساحرحسن منشیات کیس آئینی بینچ کو بھجوانے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے ساحرحسن منشیات کیس آئینی بینچ کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ آئندہ سماعت آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔
سندھ ہائیکورٹ میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست کو آئینی بینچ کے دائرہ کار میں لاتے ہوئے وہاں بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی کر دی اور درخواست کو آئینی بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے مزید کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، درخواست گزار پر منشیات برآمدگی کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے، ملزم ساحر کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔