Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

دونوں واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمران شہید ہوگیا۔

کانسٹیبل عمران ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا، واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

لکی مروت

دوسری جانب لکی مروت میں تھانہ سٹی کی حدود میرعالم منجیوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ کو شہید جبکہ کانسٹیبل رفیع اللہ کو زخمی کر دیا۔

خیبر پختونخوا دہشت گردوں کے نشانے پر؛ 6 اضلاع میں دہشتگردوں کے 14 حملے، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد نے گاؤں میرعالم منجیوالہ میں فائرنگ کی، جس سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ اور کانسٹیبل رفیع اللہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا گیا تاہم ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

زخمی پولیس اہلکار رفیع اللہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، واقعے کے بعد پولیس کی نفری جاع وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

firing

South Waziristan

Lakki Marwat

firing incident

police man martyred