Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

غزہ جنگ بندی کیلیے اسرائیل نے حماس کے سامنے نئی شرط رکھ دی

حماس کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ تنظیم نے ثالثوں کی جنگ بندی کی اس تجویز کا مثبت جواب دیا
شائع 2 دن پہلے

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے حماس کو اپنی نئی شرط بتا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر غزہ میں آنے والی غیرملکی انسانی امداد سے حماس نے فائدہ اُٹھایا تو امدادی سامان کو غزہ میں جانے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی وزرا کے یہ بیانات اُس وقت سامنے آئے ہیں جب جنگ بندی مذاکرات کے ثالثوں نے تجویز پیش کی ہے کہ حماس امریکی نژاد سمیت 5 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔

امریکا اور روس کی بڑھتی قربت سے یورپ کو تشویش، جرمنی نے فوجی طاقت بڑھانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے

جس کے بعد اسرائیل ایک ہفتے کی جنگ بندی کرے گا اور اس ایک ہفتے کے دوران غزہ میں انسانی امداد داخل ہوسکے گی اور اسرائیل سیکڑوں فلسطینیوں کو بھی رہا کردے گا۔

حماس کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ تنظیم نے ثالثوں کی جنگ بندی کی اس تجویز کا جواب دے دیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت 5 فلسطینی شہید

تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

واضح رہے اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں معصوم فلسطینیوں کو خون بہانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں اب600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Israel

Gaza

War and Conflicts