Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

پشاور میں بینک کی کیش وین لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار، ڈرائیور اور سیکیورٹی عملہ بھی ملوث نکلا

مسلح ڈاکو بینک آف پنجاب کی کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے
شائع 25 مارچ 2025 03:50pm

پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک کی کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹنے والے 4 ملزمان کو 8 گھنٹے میں گرفتار کرکے ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔ وین ڈرائیور اور سیکیورٹی عملہ بھی واردات میں ملوث نکلا۔

ایس ایس پی اپریشن مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ بینک ڈکیتی میں سیکورٹی وین کے ڈرائیور اور سیکیورٹی عملہ ملوث تھا۔

سیکیورٹی ایجنسی کے مالک نے پولیس کی بروقت کارروائی اور لوٹی ہوئی ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی برآمدگی پر پولیس کے لئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹا گیا تھا، مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق بینک کیش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی

پولیس نے واقعہ کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان چار ہی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

peshawar

Robbery

bank of punjab