Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں میں ساڑھے 16 ہزار خالی آسامیوں کیلئے 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کیلئے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں دیں
شائع 24 مارچ 2025 05:48pm

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار افراد نے ملازمت کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین جبکہ 4 لاکھ 70 ہزار مرد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ درخواست گزاروں میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز بھی شامل ہیں، جو اساتذہ کی آسامیوں پر تعیناتی کے خواہشمند ہیں۔ اس کے علاوہ 7 ہزار 161 معذور افراد اور 4 خواجہ سرا بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر ہوگا تاکہ قابل اور مستحق افراد کو مواقع مل سکیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Khyber Pakhtunkhwa Education Department

kpk schools