چیچہ وطنی میں اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کی بیوی سمیت 2 ملزمان گرفتار
چیچہ وطنی میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ مقتول کی بیوی سمیت دوملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ پاکپتن میں شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 105 بارہ ایل میں گزشتہ ماہ 17 فروری کو گوبر کے ڈھیر سے لاوارث جلی ہوئی لاش ملی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا اور تمام تفصیلات سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا۔
پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کی اور شناخت مقتول عمر حیات عرف ملتانی کے نام سے ہوئی۔ شکوک شبہات کی بنا پر پولیس نے مقتول کی بیوی شمیم اور اس کے برادر نسبتی مدثر کو گرفتارکرلیا۔
لاہور: ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، قیمتیں چیک کرتے 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار
گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شمیم کے اپنے شوہر عمر حیات سے تعلقات کشیدہ تھے، جس کی وجہ سے اس نے اپنے بھائی مدثر کے ساتھ مل کر شوہر عمر حیات کو قتل کیا اور لاش کو گوبر کے ڈھیر تلے دبا کر شواہد مٹانے کے لیے آگ لگا دی۔
پاکپتن میں شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں شوہر نے بیوی کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے وار سے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔
عارف والا کے محلہ ضیا نگر میں گھریلو ناچاکی پر شوہر جلاد بن گیا۔ شوہرنے بیوی کو کمرےمیں قید کرکے کلہاڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاہور: تھانہ کاہنہ کی چوکی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور وکلاء کی جھڑپ
پولیس کے مطابق سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے وارسے بیوی کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، خاتون تشویشناک حالت میں 2 روزتک کمرے میں تڑپتی رہی۔
اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کروا لیا۔ خاتون سائرہ پرتشدد کا مقدمہ شوہر اور 2 بیٹوں کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتارکرلیا ہے۔