اداکارہ نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے پر کڑی تنقید
معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔
ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اس معاملے پر حال ہی میں نادیہ خان نے بھی اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے منشیات کی خریدوفروخت جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ساحر حسن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟
شو کے آغاز میں نادیہ خان نے کہا کہ آج ہم اس کیس کے بارے میں بات کریں گے جس نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں، جی ہاں، ہم مصطفی عامر اور ارمغان کیس کی بات کر رہے ہیں، جن کے پاکستان کے بڑے منشیات فروشوں سے بھی روابط ہیں۔
نادیہ خان کے مطابق ، اس کیس کی سب سے چونکا دینے والی پیشرفت ساحر حسن کا اس میں ملوث ہونا اور ان کے ہوشربا بیانات ہیں، انہوں نے مصطفیٰ اور ارمغان کے ساتھ ملوث ہونے اور منشیات کے عادی ہونے کی جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انتہائی خوفناک ہیں۔
اپنی عمر سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو نادیہ خان کا منہ توڑ جواب
ساحر حسن کے اعترافی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے مزید کہا کہ ’اس کا یہ منافقانہ بیان انتہائی چونکا دینے والا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کے اپنے بچے منشیات استعمال کریں لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں اسے کوئی شرم نہیں ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت چلتے ہیں، پہلے تو یہ 2، 3 بار مفت میں منشیات فراہم کردیتے ہیں اور جب وہ شخص نشے کا عادی ہو جاتا ہے تو وہ اسے منشیات فروخت کرنے لگتے ہیں اور اسے اپنا باقاعدہ گاہک بنالیتے اور اسی طرح یہ گھناؤنا کھیل پھلتا پھولتا رہتا ہے۔
Comments are closed on this story.