Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہدکے آغاز کی یاددلاتا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین
شائع 23 مارچ 2025 12:16pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔

مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی عطا کیا، یوم پاکستان پر پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے۔

’ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں‘، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو بھی دہرانا اوریاد رکھنا چاہیے، پاکستان ہم سب کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیر مترقبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz

23 March Pakistan Day