Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

لاہور: پی آئی سی میں دل کے مریضوں سے پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

وقار نامی شخص پر آپریشن کے بدلے رشوت مانگنے کا الزام
شائع 2 دن پہلے

پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) میں بائی پاس کے منتظر دو ہزار سے زائد مریض گھروں میں دم توڑنے لگے۔ فوٹیج میں اسپتال کے عملے کو سرجیکل کمیٹی میں نام شامل کرنے کے لیے پیسے مانگتے دیکھا گیا۔

محمد حسین نامی شہری کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال سے اپنے والد کے بائی پاس کے لیے درخواست دے رہا ہے، مگر پیسے دینے والوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ وقار نامی شخص اس کے والد سید محمود الحسن کے آپریشن کے بدلے رشوت مانگ رہا ہے۔

محمد حسین نے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے والد کے بائی پاس کا انتظام کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد نوٹس لے لیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

corruption

lahore

Punjab Institute of Cardiology