پانی کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں پانی کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی ریلی نکالی۔
قمبر شہدادکوٹ میں دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تحصیل اسپتال سے پریس کلب تک شدید احتجاج کیا۔
دریائے سندھ پر نئی کینالز کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری
احتجاجی ریلی میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
دریائے سندھ سے مجوزہ نئی نہریں نکالنے کے خلاف سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج جاری
دریائے سندھ پر نئی کینالز کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کسی صورت قبول نہیں ہیں۔ اس سے سندھ بنجر بن جائے گا۔ وفاقی حکومت فوری طور پراپنا فیصلہ واپس لے، دریائے سندھ پر نئی نہروں کا منصوبہ فوری ختم کیا جائے۔