Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

پنجاب پولیس کے صوبے بھر میں کومبنگ آپریشنز، سیکڑوں ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ و مشتبہ افراد سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں، ترجمان
شائع 3 دن پہلے

یوم شہادت علیؓ اور ماہ صیام کے آخری عشرے میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اور سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی آگئی، پنجاب بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران 509 اشتہاری مجرمان، 216 عدالتی مفرور اور 86 عادی مجرم گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، ان آپریشنز میں 965 افراد سے پوچھ گچھ،7 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں 491 کومبنگ آپریشنز کے دوران 17ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، آپریشنز میں 73 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

آپریشنزمیں 509 اشتہاری، 216 عدالتی مفرور، 86 عادی مجرمان کو گرفتار کرکے جرائم پیشہ و مشتبہ افراد سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 4 مجرمان زخمی ہوئے، جبکہ 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے کچا کریمنلز کیخلاف آپریشن میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

punjab

Punjab police

Arrested

Crime

IG Punjab Usman Anwar