غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
اسرائیلی فوج کی شمالی علاقوں میں پیش قدمی، رہائشیوں کو فوری گھر چھوڑنے کا حکم
غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں مکان پر بمباری کی متعدد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے کیمپ پر دو سو پونڈ وزنی بم گرائے۔ چار روز سے جاری بمباری میں 2 سو بچوں سمیت سات سو دس فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے رفح میں بھی زمینی آپریشن اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی تیز کردی ہے ۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کے رہائشیوں کو فوری طور پر گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
7اکتوبر 2024 سے اب تک 49 ہزار 6 سو 17 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 9 سو 50 زخمی ہوچکے ہیں۔
Israel
Ghaza
bombing
مقبول ترین