Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جلوس اختتام پذیر

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوں گے
فائل فوٹؤ
فائل فوٹؤ

خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ لاہور میں مبارک حویلی اکبری گیٹ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ کراچی میں بھی مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہا۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے۔ پشاور میں امام بارگاہ اخوند آباد کوہاٹی سے رات 11 بجے جلوس برآمد ہو گا۔ کوئٹہ میں رات کو علمدار روڈ سے ماتمی جلوس نکلے گا۔

کراچی میں یومِ علیؓ جلوس

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔ جو کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔ جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ شرکا کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

جلوس کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر ماموراہلکاروں میں 76 سینئر افسران، 725 این جی اوز 3469 ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل، 137 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل برانچ کے 70 اہلکارشامل ہیں جبکہ ریپڈ ریسپانس فورس کے 75 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 815 ٹریفک پولیس افسران و اہلکار جلوس کے راستوں اور متبادل ٹریفک روٹس پرتعینات ہیں، مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور جوان حفاظتی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے۔ شرکا کی جامع تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل برانچ کے اہلکارتعینات کیے گئے۔

یوم شہادت حضرت علیؓ؛ پنجاب میں سیکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری

لاہور میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

یوم علیؓ کے سلسلے میں لاہور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس صبح 9 بجے مبارک حویلی، موچی گیٹ سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا منزل تک پہنچا۔

جلوس کے شرکاء نے سنہری مسجد پہنچ کر نماز ظہرین ادا کی، جس کے بعد جلوس دوبارہ روانہ ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر ختم ہوا۔

یوم علیؓ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کی حفاظت کے لیے ساڑھے 7 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ چار سطحی سیکیورٹی پلان کے تحت جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔

ماتمی جلوس کے گرد و پیش میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے چارڈی ایس پیز، 118 انسپکٹرز اور 696 وارڈنز ڈیوٹی پر موجود رہے جبکہ 10 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤن بھی موقع پر موجود تھے۔

پشاورمیں یومِ علیؓ جلوس

پشاورمیں یوم شہادت حضرت علیؓ کا جلوس رات 11 بجے برآمد ہوگا۔ جلوس امام بارگاہ اخوند آباد کوہاٹی سے برآمد ہوگا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ یوم علی کی مناسبت سے مجالس بعد از نماز مغرب منعقد ہوں گی۔

karachi

sindh

Youm e Shahadat e Ali