Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

عمر ایوب نے جعفر ٹرین حملے کو سیکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی قرار دے دیا

میرے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں، ایسا کرتا ہوں کہ ہائیکورٹ میں ٹینٹ لگا لیتا ہوں، میڈیا سے گفتگو
شائع 24 گھنٹے پہلے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے جعفر ٹرین حملے کو سیکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز پی ٹی آئی اور میڈیا کے پیچھے لگی ہوئی ہیں، جعفر ٹرین حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ تین دن سے میں پشاور میں عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، میرے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں، ایسا کرتا ہوں کہ ہائیکورٹ میں ٹینٹ لگا لیتا ہوں۔

عمر ایوب نے جعفر ٹرین حملے کو سیکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز پی ٹی آئی اور میڈیا کے پیچھے لگی ہوئی ہیں، ہم نے جعفر ٹرین حملے کی مذمت کی اور کرتے ہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ حال ہے کہ وزراء اسمبلی آتے نہیں، انسٹال ریجیم کی تمام کابینہ فارم 47 کی پیدوار ہے، اس وقت پاکستان میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، 2 ہزار ارب روپے قرضے حکومت کے ذمے ہیں جس میں اب تک 500 ارب ہی دیے گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں صنعتیں چلتی نہیں، چینی کا بحران ہے،شوگر ملز زرداری اور شریف خاندان کی ہیں، محسن نقوی نے گزشتہ سال یوکرین سے گندم برآمد کی اور اربوں روپے کھا گئے۔

عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ زراعت، صنتعیں، سروسز سب تباہ ہیں، معیشت تباہ حال ہے، ڈویلپمنٹل بجٹ کی باتیں کررہے ہیں، 6 مہینے میں 85 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسلہ بہت اہم ہے۔

Omar ayub

Omar Ayub Khan

peshawar

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Omer Ayub

Umer Ayuob

Attack on Jaffar Express

BLA Train Attack

jafar express train attack

hijacking of the Jafar Express

Jaffar Express Hijacking

Jaffar Express tragedy