Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

ننکانہ صاحب سے 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

ملزمان نے ڈکیتی و لوٹ مار کی 9 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس
شائع 21 مارچ 2025 02:25pm

پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں پولیس نے سرغنہ سمیت ڈاکوؤں کا 6 رکنی گینگ گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ننکانہ صاحب کے تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، مختلف وارداتوں میں چھینی 12 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

لاہور: لڑکی کے بھائی نے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنادیا

لاہور: نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، شناخت نہ ہوسکی

ملزمان نے ڈکیتی و لوٹ مار کی 9 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں اعظم عرف آڈھا، خلیل، شان، فیاض اور ندیم شامل ہیں۔

robbers

punjab

Robbery

Punjab police