Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

منیشات برآمدگی کیس میں گرفتارملزم ساحر نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتےہوئےسماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی
شائع دن پہلے
فائل فوٹؤ
فائل فوٹؤ

سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی منشیات برآمدگی کیس میں وکیل نے درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست دائرکردی، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار اداکارساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے سندھ ہائی کورٹ میں وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی، دائر درخواست میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، درخواست گزار پر منشیات برآمدگی کا الزام ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں ملزم ساحر حسین گرفتار ہے، ملزم ساحرحسین کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحرحسن نے مزید انکشافات جس کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی۔ ملزم نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک دوست یحیی کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحیی کا کزن میرا دوست تھا اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔

ملزم ساحرحسین نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے گھر پر نجی کوریئرکمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی، میری 2017 میں ارمغان سے ملاقات ہوئی۔ ارمغان 2016 سے منشیات فروخت کر رہا تھا، ارمغان کی جیل میں بلال ٹینشن سے ملاقات ہوئی تھی۔

Sindh High Court

Sahir Hassan