Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

مولانا فضل الرحمان کی اسرائیلی بربریت کے خلاف آج احتجاج کی اپیل

خطیب اور آئمہ جمعہ کے خطبہ میں اسرائیلی درندگی بے نقاب کریں، مولانا فضل الرحمان
شائع 21 مارچ 2025 10:00am

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کی اپیل کی ہے۔ کہا خطیب اور آئمہ جمعہ کے خطبہ میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف جے یو آئی آج ملک گیر احتجاج کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے آواز بلند کرے۔ تمام خطیب اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں۔

حکومت کی مولانا کو منانے کی کوشش، وزیراعظم کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے دنیا کے امن کو تباہ کر کے بدامنی کو فروغ دیا ہے، اور اس کی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص مسلم امہ، سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرے اور اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں سیکڑوں جوانوں بچوں بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں، اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔

واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج ہر مسلمان کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اور پوری امت مسلمہ کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔

Gaza

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

protests