Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

کراچی میں رات گئے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں ہوگیا
اپ ڈیٹ دن پہلے

کراچی کی سڑکوں پر خونی ڈمپرز کا راج برقرار ہے۔ رات گئے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر میں سیمنٹ مکسچر اور لیاقت آباد میں ڈمپر نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سیمنٹ مکسچر اور لیاقت آباد میں ڈمپر کی ٹکر، دو مختلف حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر میں شہریوں نے سیمنٹ مکسچرکو آگ لگا دی۔

پولیس نے جوہر موڑ پر پہنچ کر سیمنٹ مکچسر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

کراچی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے

کراچی : ڈمپر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں ہوگیا، جبکہ جوہر موڑ کے قریب بھی سیمنٹ مکسچر نے ٹکر مار کر ایک شخص کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی شناخت حیدر قریشی اور شایان کے نام سے ہوئی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے سیمنٹ مکچسر کو آگ لگا دی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کیماڑی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

karachi

Road Accident

kemari

liaqatabad

Gulistan Jouhar