Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
18 Ramadan 1446  

بارکھان: کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی قابو پایا نہ جاسکا

آلات نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا
شائع دن پہلے

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کوہ جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی جبکہ 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ پر قابو پانا نہ جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان کے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی، کوہ جاندران میں آگ نے بڑی مقدار میں جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لیویز فورس کیو آر ایف اور محکمہ جنگلات کا عملہ اور مقامی رضاکار گزشتہ رات سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

آلات نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، ہوا کے بہاؤ میں تیزی کے ساتھ آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

بڑی مقدار میں جنگلات اور جنگلی حیات و جڑی بوٹیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ آگ کو لگے 36 گھنٹے ہوگئے تاہم آگ قابو میں نہ آسکی۔

بلوچستان

fire

forest fire

Barkhan