Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر آف کالجز کو مراسلہ جاری کردیا
شائع 17 مارچ 2025 10:48pm

پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر آف کالجز کو مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں اب موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، اس حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کردیں۔

مراسلے کے مطابق کالجز میں کلاسز کے دوران طلبہ اور اساتذہ موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، فون سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے اور طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔

مراسلے کے مطابق کالج انتظامیہ سختی سے ان ہدایات پر عمل کروائے خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

lahore

punjab

mobile phone

collages