Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

اسرائیلی فورسز کا ڈرون حملہ، صحافی سمیت 9 فلسطینی شہید ،متعدد زخمی

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی جنگ میں 48 ہزار 524 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2025 10:18pm

اسرائیلی فورسز کا ڈرون حملہ، صحافی سمیت 9 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحریہ کی غزہ ساحل پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 48 ہزار524 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 955 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی کے کامیاب نفاذ سے خوفزدہ ہیں، غزہ کی پٹی کے محاصرے سے رہائشی اور اسرائیلی قیدی بھوک سے مر رہے ہیں۔

غزہ میں قیدیوں کے رہائی والے مقام سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد

فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے بیان پر ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن

اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں اضافے پر مذمت کی ہے، یواین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے پُرتشدد حملے بڑھ رہے ہیں۔

یواین کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں کے 4 سے 10 مارچ کے دوران 16 حملوں میں دو فلسطینی زخمی ہوئے، اس دوران 1400سے زیادہ بھیڑیں اور بکریاں چوری یا ہلاک ہوئیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس دوران زیتون اور پھلوں کے 380 سے زیادہ درختوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔

Israel attack

Gaza

kills 9