Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

بالی وڈ اداکار ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل

ہریتک کو گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
شائع 15 مارچ 2025 07:54pm

بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے پرمجبورہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

ہریتک حال ہی میں اپنی آنے والی فلم“وار 2 “کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔

اب اداکاراپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ہریتک روشن کے کیریئر کی 9 بڑی فلاپ فلمیں

ہریتک روشن کا نئی فلم ’سپر30‘ کیلئے دلچسپ اندا

آیان مکھرجی کے والددیب مکھرجی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

لاٹھی کی مدد سے ہریتک کو چلتا دیکھ کر ان کے مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہریتک روشن کو ٹانگ پر اندرونی چوٹ لگنے کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے چار ہفتے تک آرام کرنے اور کام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے،“وار 2 “کی شوٹنگ ہریتک روشن کی مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔

injured

Bollywood actor

Hrithik Roshan

video viral

during shooting