Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

امریکا کی ایرانی شخصیات، تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
شائع 15 مارچ 2025 08:53am

امریکا نے ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد سمیت کئی ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران تیل کے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی خطرناک مفادات کے فروغ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مذاکرات کے نام پر دھمکیاں قبول نہیں، ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

Iran

President Donald Trump

trading companies ban

iran hits back