دریائے سندھ سے مجوزہ نئی نہریں نکالنے کے خلاف سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج جاری
دریائے سندھ سے مجوزہ نئی نہریں نکالنے کے خلاف سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج جاری۔ حیدرآباد، میر پور خاص، سیہون، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، شرکا نے دریائے سندھ پر پھول نچھاورکیے۔
دریائوں کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر آگئے۔ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، سیہون، گھوٹکی، اوباڑو، ٹھل، شہدادکوٹ اور سجاول سمیت دیگر شہروں میں وکلا برادری کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سندھ پر ڈاکا نامنظور کے نعرے بھی لگاتے رہے۔
دریائے سندھ پر نئی کینالز کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری
حیدرآباد میں گوٹھ کرن شورو سے المنظر تک ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے دریائوں کے عالمی دن پر دریائے سندھ پر پھول نچھاورکرکے دریا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر کے وکلا سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ میر پور خاص میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
دریائے سندھ پر نئی کینالز کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج
لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سیہون میں سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ اورریلی نکالی جبکہ گھوٹکی اوراوباڑومیں وکلاء نے دھرنادے کرشاہراہوں کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
ادھر ٹھل میں کینالز نکالنے کے خلاف آل پارٹیز نے احتجاج کرکے جونگل موڑ سے رہبر چوک تک ریلی نکالی، شہداد کوٹ میں مظاہرین نے پریس کلب سے مین چوک تک ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کرریلی احتجاجی نکالی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوٹو موٹو چوک پر دھرنا دیا گیا۔
دریائے سندھ پر نہریں بنانے کے خلاف اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج
دوسری جانب سجاول میں سندھ میں دانستہ پانی کی شدید قلت اورکینال نکالنےکے خلاف جاتی شہرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے باعث شہرمیں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔
جاتی شہر میں کاشتکاروں نے پریس کلب سے بس اسٹاپ تک ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دریاؤں کی بحالی کا دن منایا جا رہا لیکن یہاں دریائے سندھ پر ڈاکا ڈالنے کی تیاریاں ہو رہی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔