Aaj News

ہفتہ, مارچ 15, 2025  
14 Ramadan 1446  

ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالی پی آئی اے کی پرواز کا لاپتہ ویل مل گیا

لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا، پی اے اے
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2025 06:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ ہونے والا ویل (پہیہ) کراچی پورٹ کی پارکنگ سے مل گیا۔ گزشتہ روز لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز نے دوسرے پہیہ پر لینڈنگ کی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ ویل مل گیا ہے۔ لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ویل (پہیہ) شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع دی، ویل کے جہاز سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی، لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز کے ایک پہیہ جام ہو گیا، پرواز نے دوسرے پہیہ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں رن وے پر پرواز کا پہیہ متاثرہوا۔ گزشتہ پی آئی اے کی پرواز کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔ جس کے بعد پی آئی اے فلائٹ سیفٹی اور سول ایوی ایشن نے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

ترجمان پی آئی اے کا بھی کہنا تھا کہ جہاز نے لاہورمیں بحفاظت اور ہموار لینڈنگ کی، حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی۔

karachi airport

PIA Flight

lahore airport