Aaj News

ہفتہ, مارچ 15, 2025  
14 Ramadan 1446  

پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

رحیم یار خان کے گورنمنٹ کالج میں رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پرپرنسپل اور وائس پرنسپل فارغ
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2025 11:08pm

پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجوں کے فن فئیر اور اسپورٹس گالا میں ہمسایہ ملک کے گانوں پر رقص کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق کالجز کے فن فیئر اور اسپورٹس گالا میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور میں مسلح گارڈز کا کار سوار شہری پر تشدد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

مراسلہ کے مطابق طلبہ اور اساتذہ نے ہمسایہ ممالک کے نغموں پر رقص کیا، درسگاہوں میں ایسی سرگرمیاں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، تمام ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایسی سرگرمیاں روکیں۔

جاری مراسلہ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ ہوا تو کالج پرنسپل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پر ذمہ داری عائد ہوگی، غفلت برتنے پر حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں رحیم یار خان کے گورنمنٹ کالج میں میوزیکل نائٹ میں طالبات اور پروفیسرز کی رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیتے ہوئے کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل برطرف کردیا، تقریب نئے پرنسپل کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz