Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے بیان پر ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن

حماس کا امریکی موقف کا خیر مقدم
شائع 13 مارچ 2025 11:00am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے بیان سے یوٹرن لے لیا اور کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں آئر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدر کے بیان کا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کا اسٹیل اور ایلمونیم امپورٹ پر 25 فیصد ٹیکس کا فیصلہ

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

ٹرمپ کے وزن میں 30 پاؤنڈ کی حیرت انگیز کمی!!! راز کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصور فلسطینی علاقے غزہ پر قبضے کے بیان کی مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمت سامنے آئی تھی۔

Gaza

President Donald Trump