سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی مالی مدد کر دی گئی
سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی مالی مدد کر دی گئی، آج نیوز نے اشرف طائی کی علالت کی خبر دی تھی۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کو محکمہ کھیل نے 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق نے گھر جاکر اشرف طائی کی عیادت کی اور صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کی ہدایت پر انہیں 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
واضح رہے کہ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی گزشتہ چند ماہ سےعلیل ہیں، ان کی اہلیہ نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
اشرف تائی کو دل کا دورہ، ڈاکٹرز نے ان کی صحت سے متعلق بتا دیا
پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو رواں برس 19 جنوری کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی ۔
اشرف طائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج رہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
اس سے پہلے بھی سال 2013 میں اشرف تائی صحت کے سنگین مسائل سے دو چار رہ چکے ہیں یہاں تک وہ موت و زندگی کی کشمکش میں تھے مگر بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔