جنہوں نے دہشت گردوں کو چھوڑا، آج وہ سزا بھگت رہے ہیں، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جنہوں نے دہشت گردوں کو چھوڑا، آج وہ اس کی سزا بھگت رہے ہیں، افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا وہ اسلحہ خریدلے یا ختم کرے۔
مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے کہ ماضی میں جنہوں نے دہشت گردوں کو چھوڑا، آج وہ اس سزا بھی بھگت رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک بھر سے فتنہ الاخوارج ختم کریں گے، انہیں سزائیں بھی دیں گے، پاکستان میں قیام امن کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، وہ ہمارے ساتھ ہی رہے گی، موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔
عرفان صدیقی نے پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت سیاسی سمجھوتہ قراردے دی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعت کی بحالی کیلئے شرح سود 22 فیصد سے 12فیصد پرلائے ہیں، کل گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس ہے، ملک میں شرح سود 10فیصد تک آسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.