پشاور میں مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ، سابق ناظم جاں بحق
پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم جاں بحق ہوگئے، جبکہ گولیاں لگنے سے قریبی ساتھی زخمی ہوگیا۔
پشاورکے علاقہ بڈھنی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سابق ںاظم حاجی حمید گل جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرنے میں تاخیر پر علاقہ مکین پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
پشاور میں نجی دشمنی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
تھانہ چمکنی اور تھانہ اکبر پورہ کے جائے وقوعہ ایک دوسرے پر ڈالنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ٹول پلازہ کے قریب پشاور اسلام آباد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
پشاور: تہکال میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق
بعد ازاں تھانہ چمکنی پولیس نے جاں بحق ہونے والے سابق ںاظم کے زخمی ساتھی عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments are closed on this story.