Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار

ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور تاوان سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا
شائع 09 مارچ 2025 07:38pm

لاہور میں ہنی ٹریپ کی واردات سامنے آگئی، سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلا کر نہ صرف تاوان وصول کیا گیا بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ، پولیس نے دو پیٹی بھائیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کچے کے بعد لاہور میں بھی ہنی ٹریپ کی وارداتیں کرنے والا گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا، گروہ کا سرغنہ عاصم خواتین کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر رابطہ نمبر سمیت اپ لوڈ کرکے جال پھینکتا تھا۔

رابطہ کرنے والے شخص سے خواتین دوستی کا ڈرامہ رچا کر انہیں کوٹ لکھپت کے ایک فلیٹ پر ملنے کے لیے بلا لیتیں، ملاقات کے دوران باوردی پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت چھاپہ مارتا اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیتا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی: لاہور پولیس کے کئی اہلکاروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی کو نظر انداز کردیا

سات رکنی گینگ میں دو پولیس اہلکار، ایک پولیو ورکر خاتون بھی شامل ہے، پولیس نے ان کے موبائل فونز سے ہنی ٹریپ کا شکار بننے والے کئی افراد کی نازیبا ویڈیوحاصل کرلی ہیں ۔ ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور تاوان سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔

باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ

پولیس حکام نے بتایا کہ رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، ملزمان اب تک 50 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کرچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 7 موبائل فون، ہتھکڑی، پستول، 55 ہزار نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

lahore

punjab

lahore police