Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج خود تقسیم کا شکار ہے، عطا تارڑ

ایک سال میں پاکستان نے ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کیا، وزیر اطلاعات
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2025 10:54pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج خود تقسیم کا شکار ہے، کچھ عرصہ قبل ملک کے ڈیفالٹ کی بات کی جا رہی تھی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے، خط لکھنے والوں نے اپنے دور میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی تھی، ن لیگ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کو مشکلات سےنکالا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، ایک سال میں اللہ نے پاکستان پرکرم کیا، ایک سال میں پاکستان نے ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کیا۔

تحریک انتشاروالے پاکستان کے دشمن ہیں، عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نوازنے پورے پنجاب میں ترقی کا سفر شروع کیا ہوا ہے، جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا۔

ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے لوگوں میں نفرتیں پیدا کیں، قوم کو تقسیم کیا، انہوں نے صرف لوٹ مار کی سیاست کی، پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔

خالد آرائیں کی قیادت میں وفد کی وزیراطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات

بعد ازاں چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے ملاقات کی۔

پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کے لئے نئے لائسنس کے حصول کے مطالبے پر خالد آرائیں نے کہا کہ نئے لائسنسوں کا اجرا کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل ہے، پورے پاکستان میں ہر جگہ لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کام کررہے ہیں تو نئے لائنسنس جاری کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کیبل پر غیر قانونی طور پر چلنے والے بھارتی مواد کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔

وفد کی گذارشات پر عطا تارڑ نے اتوار کو اہم اجلاس وزارت اطلاعات میں طلب کر لیا، وفد کو یقین دلایا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

federal government

Federal Minister

Atta Tarar