Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

خواتین کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، مریم اورنگزیب

خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوارہی ہیں، سینئر وزیر پنجاب
شائع 08 مارچ 2025 05:44pm

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے، پنجاب میں خواتین کی ترقی کی مثال مریم نواز ہیں، ان مردوں کو بھی مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد کی۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس وہ گڑھا ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کیلئے کھودا اور خود گرگئے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ان مردوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد کی، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی مثال وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہیں، پنجاب میں ترقی ہورہی ہے، مریم نواز پنجاب کو ترقی دے رہی ہے۔

عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اچھے معاشرے کو تشکیل دیتی ہیں، خوا تین کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، انہیں ہرشعبے میں کام کرنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں خواتین کا اہم کردار ہے، پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، پنجاب کے ہرضلع میں کیئر سینٹر بن رہا ہے۔

punjab

Maryam Aurangzeb

Punjab Government