Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر شہری قتل ہوگیا

ایک اور فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 11:46pm

پشاورمیں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر شہری قتل ہوگیا، ریگی کے علاقے میں ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے ہٹانے پر ایڈمن کو قتل کر دیا۔ شاہ پور میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا۔ جبکہ پشتخرہ تھانہ کی حدود سفید ڈھیری میں کلینک کے اندر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرعبدالباسط کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کے معاملے پرشہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ریگی میں ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پرایڈمن کو قتل کر دیا۔

ملزم اسحاق نے فائرنگ کرکے نوجوان مشتاق کوموت کے گھاٹ اتارا۔ مقتول مشتاق اورملزم اسحاق پرمعاملے پرتنازعہ چل رہا تھا۔ مشتاق راضی نامے کےلیے ملزم کے گھرجا رہا تھا۔ مگراسحاق نے اسے راستے میں ہی نشانہ بنادیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

شاہ پور میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل

قبل ازیں پشاور کے علاقے شاہ پورمیں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بھائیوں کی شناخت پولیس اہلکار فہیم خان اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

کلینک کے اندر ڈاکٹر قتل

پشتخرہ تھانہ کی حدود سفید ڈھیری میں کلینک کے اندر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرعبدالباسط کو قتل کردیا۔

پولیس نے ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرتے ہوئے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی۔

peshawar

firing incident